کراچی کے شہری شاہی جوڑے کو میمز کے ذریعے کراچی لے آئے

شاہی جوڑے کو میمز میں سی ویو،شاپنگ مال، سفاری پارک اور معروف ریسٹورانٹس کے باہر دکھایا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 14:42

کراچی کے شہری شاہی جوڑے کو میمز کے ذریعے کراچی لے آئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2019ء ) برطانوی شاہی جوڑے نے اپاکستان کے پانچ روزہ دورے پر خوب سیر سپاٹے کیے۔اس دوران انہوں نے اسلام آباد ، لاہور اور چترال کے مقامات کا دورہ کیا تاہم وہ کراچی نہیں آئے جس پر کراچی کے شہری نالاں بھی نظر آئے۔لیکن کراچی کے شہریوں نے اپنی اس ناراضگی کو دور کرنے کا حل ڈھونڈ نکالا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسے میمز بنا دئے جس میں برطانوی جوڑے کو کراچی کے مختلف مقامات پر دکھایا گیا ہے۔

ایک میم میں شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کراچی کے مشہور علاقے عزیز آباد کے نائن زیرو میں داخل ہوتے دیکھایا گیا ہے۔
ایک میم میں شاہی جوڑے کو کراچی کے معروف شاپنگ مال کے باہر دکھایا گیا ہے۔
کراچی کے شہریوں نے ان میمز میں شاہی جوڑے کو ایک ریسٹورانٹ کے باہر بھی دیکھاہا،بھلا یہ ممکن تھا کہ شاہی جوڑ اکراچی آتا اور یہاں کے چٹ پٹ کھانوں سے لطف اندوز نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

ایک اور میم میں شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کو کراچی کے ساحل سی ویو پر چہل قدمی کرتے ہوئے بھی دکگایا گیا۔
ایک میم میں شہزادے کو کراچی کے سفاری پارک میں دکھایا گیا۔
اسی طرح ایک میم میں شہزادی کو رکشے میں سوار دکھایا گیا۔
سوشل میڈیا پر برطانوی جوڑے کو پاکستان کے دیگر شہروں کی ثقافت نہ دکھانے پر شہریوں نے شکوے کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ واضح رہے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کاایس او ایس ویلیج آمد پر ویلیج میں قیام پذیر بچوں سمیت دیگر نے پرجوش استقبال کیا ۔شاہی جوڑا بچوں میں گھل مل گیا اور اور ان سے بات چیت کی ۔

شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزارا۔برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اس موقع پر ایس او ایس ویلیج کے تین بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سالگرہ منانے والے بچوں کو کیک پیش کیا۔اس موقع پر شاہی جوڑے کو ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہی دی گئی ۔شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ بعد ازاں شاہی جوڑے نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں