اندرون اور بیرون ممالک سے آنے او رجانے والے 10پروازیں منسوخ ،3تاخیر کا شکار

بدھ 23 اکتوبر 2019 10:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) اندرون اور بیرون ممالک سے آنے او رجانے والے 10پروازیں جبکہ 3تاخیر کا شکاررہیں۔چائنہ ائیر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018اور آنے والی پرواز 6017، چائنہ ائیر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اورآ نے والی پرواز 584،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305 جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 316منسوخ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

کویت سے آنے والی پرواز 501،اتحاد ائیرکی ابوظہبی جانے والی پرواز 242جبکہ ترکش ائیر کی استنبول جانے والی پرواز 715تاخیر کا شکاررہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں