10 فٹ لمبا اژدھا برآمد، لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا

محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 20 نومبر 2019 07:14

10 فٹ لمبا اژدھا برآمد، لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء)   سانپ خوف کی علامت ہے۔یہاں چھوٹا سا سانپ نظر آ جاتے تو اچھے اچھوں کی ہیکڑی نکل جاتی ہے اور اگر اژدھا سامنے آ جائے تو بندے کی سانسیں ویسے ہی تھم جاتی ہیں۔تاہم گزشتہ دنوں چین کے ایک دفتر میں دس فٹ لمبے اژدھے نے ٹھکانہ بنا لیا جسے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے قابو کرلیا۔اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم ہوجائے تو وہ اس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

(جاری ہے)

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی علاقے فوشان کے ایک دفتر میں 12 نومبر کی صبح 20 کلوگرام کا اژدھا چھت توڑ کر دفتر میں اس وقت آگرا جب ملازم اپنے دفتری امور انجام دے رہے تھے۔ملازمین کے مطابق کام کے دوران ہمیں دھماکے کی آواز محسوس ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی نوعیت تک پہنچنے کی کوشش کی تو ایک حصے کی چھت ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ وہاں 10 فٹ لمبا زندہ سلامت اژدھا موجود تھا۔

ملازمین یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوئے اور انہوں نے پولیس ، ریسکیو ادارے کو معاملے سے آگاہ کیا۔ مالک کا کہنا تھا کہ اس نے افواہ سن رکھی تھی کہ یہاں پر دس سال سے ایک سانپ موجود ہے جو کبھی کبھارنظر آجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تین سال سے یہاں موجود ہیں مگر ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔محکمہ جنگلی حیات کے رضاکار طویل جدوجہد کے بعد اژدھے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد ٹیم نے اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں