مریم نواز کو باہر بھیجنے کا پکا بہانہ تلاش کر لیا گیا

کہا جائے گا مریم نواز کا بون میرو نواز شریف سے میچ ہوتا ہے لہذا انہیں باہر بھیج دیا جائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 13:17

مریم نواز کو باہر بھیجنے کا پکا بہانہ تلاش کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف تو علاج کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں اور اب مریم نواز کو بیرون ملک اڑان بھرے گی اس حوالے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے یہ بیان دیا کہ مریم نواز کا نواز شریف کے پاس ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ان کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق بخوبی واقف ہیں۔

مریم شریف کو باہر بھیجنے کے لیے کی طریقہ کار موجود ہیں۔حکومت خط کسی صورت بھی مریم نواز کو باہر بھیجنا نہیں چاہتی۔اس بات کا اظہار وزیراعظم عمران خان خود بھی میٹنگ کے دوران کر چکے ہیں۔نون لیگی مریم نواز کو باہر بھجوانے کے لیے کوئی ایسا بہانہ تلاش کرے گی جس پر کوئی بھی سوال اٹھانا مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ مریم کوباہر بھجوانے کے لیے کہا جائے گا مریم نواز کا بون میرو نواز شریف سے میچ ہوتا ہے لہذا انہیں باہر بھیج دیا جائے۔

مریم نواز پر جو الزام ہے اس کی وہ رقم جمع کروا چکی ہیں۔مریم نواز کو مزید ریلیف دلوانے کے لیے ان کے وکیلوں نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔اور اس سلسلے میں چھ میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھی چودھری شوگر ملز میں عدالت سے ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔

لیکن مریم نواز کا پاسپورٹ اس وقت بھی لاہور ہائیکورٹ کی تحویل میں ہے جس کی وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں۔ مریم نواز کے لندن جانے کے لیے بھی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جلد ہی پاسپورٹ واپسی کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عدالت سے رجوع کریں گی جس کے بعد وہ بھی والد کے پاس لندن چلی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں