uپی سی بی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل

اتوار 8 دسمبر 2019 20:35

) لاہور (آن لائن)سعید اجمل کرکٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 162 رنزبنائے۔ عرفات احمدناقابل شکست 46 رنزبناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 38 اوورز میں149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

سدرن پنجاب کی جانب سے محمد ابوبکر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس قرنی نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر منیب واصف نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مقررہ ہدف 42اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر آذان اویس 54 رنزبناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں