مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ممبران اسمبلی پر پتھراو اورشیلنگ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 13 اگست 2020 14:02

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ممبران اسمبلی پر پتھراو اورشیلنگ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) نے نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر پتھراو اورشیلنگ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر ساتھ جانے والے نہتے ممبران اور کارکنوں پر پتھرا ئوکرنے سے دو کارکن شدید زخمی ہوگئے، ممبران اور کارکنوں کو گریبانوںسے پکڑ کر شدید زد و کوب کیا گیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ ممبران اسمبلی اور کارکنوں پر تشدد اور نارواسلوک کرنے والے ذمہ داران افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں