حمزہ شہباز کو جناح ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:39

حمزہ شہباز کو جناح ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو جناح ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ یحیٰ سلطان کے مطابق حمزہ شہباز کے چیسٹ سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کو ٹیسٹ کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا اور ان کی رپورٹس آئندہ چند روز میں دستیاب ہوں گی۔حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال لائے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں