رمضان ایثار و قربانی کے ساتھ انفاق کا بھی مہینہ ہے‘ذکر اللہ مجاہد

رمضان المبارک اہل ایمان کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام اور اطمینان قلب کا باعث ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 23 اپریل 2021 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان ایثار و قربانی کے ساتھ انفاق کا بھی مہینہ ہے، اللہ تعالی ٰ نے روزہ داروں کو روزہ افطار کرانے پر بے شمار اجر و ثواب کی نویدسنائی ہے، اسلام میں ضرورت مندوں کی حاجت روائی کو دین کا ایک اہم حصہ قرار دیا گیا ہے،انفاق فی سبیل اللہ میں ’’بھوکوں کو کھانا کھلانا اور پیاسوں کو پانی پلانا،ایک عظیم کارخیر اور باعثِ اجر و ثواب کا عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 166 کے زیر اہتمام پیکو روڈ پر غریب اور مستحق افراد کیلئے افطار کیمپ کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ عمر فاروق اطہر، حافظ محمود احمد، شعیب خان، رانا محمد اشفاق، محمد ارشد، محمد سلیم خان، حسن فاروق، زید احمد چوہان سمیت بڑی تعداد میں مستحق روزہ دار موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بندہ مومن کے ہر نیک عمل اور ہر نیکی کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں اللہ کی رحمتیں، برکتیں اور مغفرت ہمارے آگے بڑھنے کی منتظر ہیں،بڑھ چڑھ کر نیکی کے کام کیے جائیں، نماز، نوافل اور خدمت خلق کو اپنایا جائے اور رب کی رضا و خوشنودی حاصل کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں