شہبازشریف اور حمزہ 3 روز میں مچلکے جمع کرائیں ورنہ ایف آئی اے گرفتار کرے،عبوری ضمانتوں کا تفصیلی فیصلہ جاری

منگل 22 جون 2021 22:09

شہبازشریف اور حمزہ 3 روز میں مچلکے جمع کرائیں ورنہ ایف آئی اے گرفتار کرے،عبوری ضمانتوں کا تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانتوں پر سماعت کے بعد دونوں (ن) لیگی رہنمائوں کی عبوری ضمانت سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی جاتی ہے اور دونوں رہنما اس بات کا پابند ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروائیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ایف آئی اے کو دونوں رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا حق حاصل ہوگا فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کے جج نے یہ فیصلہ بطور ڈیوٹی جج جاری کیافیصلے میں ایف آئی اے کو مقدمے کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اور دونوں ملزمان کو اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ عدالت کے طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہونے کے پابند ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں