ماضی میں تھیلیسمیاء کاعلاج بہت مہنگاتھا لیکن آج حکومت مکمل علاج کی سہولت بالکل مفت فراہم کررہی ہے‘یاسمین راشد
عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کوجاتاہے عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘وزیرصحت پنجاب کا تقریب سے خطاب
منگل 3 اگست 2021 18:00
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں تھیلیسیمیاء بیماری بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم اور وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان میں اس سے قبل کبھی کسی حکومت نے تھیلیسیمیاء کے بچوں کی کفالت کا نہیں سوچا۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے صوبہ بھرمیں تھیلیسیمیاء کے بچوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے اورہر سرکاری ہسپتال میں بسترمختص کرنے کا اعلان کیاہے۔تھیلییمیاء فیڈریشن پاکستان واحدادارہ ہے جس میں پاکستان کی تمام سوسائٹیز رجسٹرڈ ہیں۔پاکستان میں تھیلیسیمیاء کی قبل ازپیدائش تشخیص کا کریڈٹ ڈاکٹرجویریہ اور ان کی ٹیم کوجاتاہے۔ڈاکٹرحسین جعفری و دیگرڈاکٹرحاحبان کے ہمراہ تھیلیسیمیاء کے پانچ بچوں کوپہلی بارK2کی پہاڑی پرلے گئے تھے۔عالمی خبربننے کے بعد پاکستان میں تھیلیسیمیاء کی آگاہی پھیلائی گئی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ الحمداللہ آج70سے 80فیصدپاکستان کی عوام کو تھیلیسمیاء بیماری بارے شعورآچکاہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پہلی بار حکومتی آنرشپ کیلئے پہلا پروینشن پروگرام کا آغازکیاگیاتھا۔ماضی میں تھیلیسمیاء کاعلاج بہت مہنگاتھا لیکن آج حکومت مکمل علاج کی سہولت بالکل مفت فراہم کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ دنیامیں آگاہی دینابھی بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوتاہے۔ورکشاپ میں بیٹھے ہرشخص کی دوسرے کو آگاہی دینابنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کوجاتاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بنیادی طورپر عوام کیلئے درددل رکھنے والے انسان ہیں۔رواں سال کے آخرتک پنجاب کے تمام2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کردئیے جائیں گے۔پنجاب میں عوا م کو صحت سہولت کارڈ دینے کیلئے حکومت نے 100ارب روپے کا بجٹ مختص کیاہے۔پنجاب میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو تھیلیسیمیاء سمیت دیگرموذی بیماریوں کے علاج کیلئے علیحدہ انسی ٹیوٹ بنانے پر شاباش دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔حکومت پنجاب نے سب سے بڑابجٹ 370ارب روپے صحت کے شعبہ کیلئے مختص کیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے آگاہی ورکشاپ کے انعقادپر تھیلیسیمیاء فیڈریشن پاکستان، سندس فاؤنڈیشن اور لاہورچیمبرآف کامرس کے ذمہ داران کو مبارکباددی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور، سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان خلاف ورزیوں کی ففٹی کرنے والی گاڑی پکڑلی
لاہور، شہریوں کو آندھی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
پنک سالٹ کی موزوں برینڈنگ صوبائی وسائل میں اضافے کو یقینی بنائے گی، مجتبی شجاع الرحمان
لاہور ، نابالغ ملزمان کے حقوق کیلئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو پیش کیا جائے گا، سرمد علی
انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر
عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا بیٹھنا بہت اچھا لگا، بلاول بھٹو
نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کو وزیر اعلی مریم نواز نے پورا کردیا، خواجہ عمران نذیر
سردار سلیم حیدر بطور گورنر پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار ..
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
جنوبی پنجاب کے میران پور لعل گڑھ روڈپر واقعہ تباہ حال پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ملک صہیب ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول