رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 328 مقدمات درج کئے گئے ‘ لاہور پولیس

10 ہزار 427 ملزمان گرفتار ،01 لاکھ 19 ہزار پتنگیں اور 18 ہزار 710 چرخیاں برآمدہوئی‘ ترجمان

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) لاہور پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 328 مقدمات درج کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار 427 ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ ملزمان سے 01 لاکھ 19 ہزار پتنگیں اور 18 ہزار 710 چرخیاں برآمد ہوئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ہر شہری اپنے گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ آپ کی کٹی پتنگ کی ڈور کسی کی زندگی کی ڈور کا خاتمہ کرسکتی ہے، شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،پتنگ بازوں کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں