ماڈل ٹائون بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

ماڈل ٹائون بخشی خانہ سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) لاہور میں ماڈل ٹائون بخشی خانے سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔قیدیوں کے بخشی خانے سے فرارکے مقدمے میں کوٹ لکھپت اورکیمپ جیل سے پیشی پرآئے 21ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔بخشی خانے سے قیدیوں کے فرارکی ایف آئی آر کے مطابق 21ملزموں کی مدد سے 11قیدی فرارہوئے۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت جیل سے 90 اورکیمپ جیل سے 76 قیدی بخشی خانہ لائے گئے۔

دونوں جیلوں کے قیدیوں نے ایکدوسرے کو دیکھ کر شور کیا اور اشتعال دلایا۔ قیدیوں نے پہلے بخشی خانے کے واش روم کی دیوار گرائی اورپھر اینٹوں اورپتھروں سے پولیس اہلکاروں اورمحرر پرحملہ کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق قیدیوں نے بخشی خانے میں توڑپھوڑ بھی کی۔ پولیس پرپتھرا کرتے ہوئے 11 قیدی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں