ماڈل ٹائون میں کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے سب انسپکٹر احمد مشتاق کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کی تحت مقدمہ درج کیا

منگل 24 مئی 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ماڈل ٹائون میں کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس نے سب انسپکٹر احمد مشتاق کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کی تحت مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیاہے کہ رات 1 بجکر 40 منٹ پولیس سرچ آپریشن کرایہ داری کے لئے سی بلاک کے گھر گئی،گھر کے مالک سید ساجد حسین بخاری اور اس کے بیٹے عکرمہ حسین نے گھر کی گھنٹی بجانے پر پولیس پارٹی پر سیدھے فائر کردیئے ،عکرمہ بخاری کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑے کانسٹیبل کمال احمد کو سینے میں گولی لگی جو موقع پر جاں بحق ہوگیا، سید ساجد حسین بخاری کی دستی پستول سے فائرنگ کی گئی جو پولیس وین میں لگی،باپ بیٹا کی فائرنگ سے دیگر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں بچائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں