سود، اللہ اوررسول ﷺ کے خلاف جنگ ہے۔ اس کو ختم کیے بغیرملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی : شجاع الدین شیخ
جمعہ 26 اپریل 2024 21:11
(جاری ہے)
امیر تنظیم نے اراکین قومی اسمبلی سید مصطفی کمال اور علی محمد خان کو اپنی تقاریر میں اِس معاملے کو زور دار انداز میں اُٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ملکی معیشت سے ربا کے فی الفور مکمل خاتمہ کے مطالبہ کی پرزور تائید کی۔
امیر تنظیم نے وفاقی وزیر خزانہ کے اس بیان پر کہ ملک میں بینکنگ کا نظام بتدریج اسلامی طرز پر لایا جا رہا ہے حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب موصوف خود آئی ایم ایف سے سودی قرضہ حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تو اللہ اور رسول ﷺ سے جنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا معنی رکھتا ہے۔ اُنہوں نے عدالتِ عظمیٰ سے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ میں دائر ڈیڑھ درجن کے قریب اپیلوں کی فوری سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ مملکتِ خداداد کی معیشت کی زبوں حالی کی اصل وجہ ربا ہے اور سودی نظام نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر مفلوج اور معذور کر کے رکھ دیا ہے۔ آج پاکستان اقوامِ عالم اور عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے کشکول لیے دست بستہ کھڑا ہے۔اِس مجبوری اور کمزوری سے فائدہ اُٹھا کر عالمی قوتیں ملکی مفاد کے خلاف اپنے مطالبات بزورِ بازو تسلیم کرواتی ہیں جس سے ہماری قومی سلامتی اور نظریاتی اساس داؤ پر لگ چکی ہے۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام افراد، ادارے اور ریاست ربا کے خلاف وفاتی شرعی عدالت کے فیصلہ کو مِن و عًن تسلیم کریں اور فوری طور پر پاکستان میں سودی نظام کے مکمل خاتمہ کے لیے عمل اقدامات کیے جائیں۔ اگر اللہ اور رسولﷺ سے جاری اِس جنگ کو ختم نہ کیا گیا اور اس بدترین جرم کا ارتکاب جاری رہا تو دنیا اور آخرت دونوں میں بدترین خسارہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات