ملک میں علماء اورکارکنوںکی پکڑ دھکڑ بند کی جائے‘ سنی علما ء کونسل

گر فتاریوں سے نفر ت اورا شتعال پیدا ہو تا ہے ملکی ادارے نفر ت کی بجائے محبت کی فضا ء قا ئم کر یں

اتوار 28 اپریل 2024 11:45

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) صدر سنی علما ء کونسل مو لانا محمد اشر ف طاہر،صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ملک میں علماء اورکارکنوںکی پکڑ دھکڑ بند کی جائے،دفاع صحا بہؓ ہمار ا آئینی حق ہے سنی علما کونسل آ ئین اور قانون کے دائر میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے، گر فتاریوں سے نفر ت اورا شتعال پیدا ہو تا ہے ملکی ادارے نفر ت کی بجائے محبت کی فضا ء قا ئم کر یں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آ ئے روز لاہور سمیت پورے ملک سے سنی علما ء کونسل کے کارکنوں کی گر فتاریاں قا بل مذ مت ہے ،سنی علما ء کونسل آ ئین اور قانون کے مطا بق پرامن انداز میں دفا ع صحا بہؓ اور اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے جد وجہد کررہی ہے یہ ملک کلمہ کے نام پر بنا تھا اوریہاں کلمے والے قانون کو نا فذ کردیا جائے تو ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری سکیورٹی اداروں سے درخوا ست ہے کہ بلا وجہ علماء اورہمارے کارکنو ں کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں