لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ہفتہ 11 مئی 2024 12:15

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ (آج) 12مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھکر،میانوالی، خوشاب ،نورپور تھل، سرگودھا، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے کے علاوہ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے نیز ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں