خطرناک بیماریوں سے عوام کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے ‘خواجہ سلمان رفیق

ڈاکٹرز کی ٹریننگ سے ان میں لیڈرشپ کوالٹی پیدا کی جارہی ہیں‘خواجہ عمران نذیر کا تربیتی سیشن میں خطاب

منگل 14 مئی 2024 15:27

خطرناک بیماریوں سے عوام کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے ‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیرنے مقامی ہوٹل میں ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایس آرز کے تربیتی سیشن میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بہت بری طرح متاثر کیا تھا۔ایسی خطرناک بیماریوں سے عواٖم کو بچانے کیلئے ڈاکٹرزکی تربیت ضروری ہے اورہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہر بیماری اور علاج بارے پوری آگاہی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں نظام صحت کی بہتری کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ خدمت انسانیت سے دنیا و آخرت سنواری جا سکتی ہے۔2011 میں شہباز شریف کی قیادت میں پوری دنیا کو ڈینگی پر قابو پا کر دیکھایا تھا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے کرم سے وفاق اورصوبہ پنجاب میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں تا کہ انسانیت کا بھلا ہو-آج کے ڈاکٹرز کے اندر لیڈرشپ کی خوبیاں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایم ایس حضرات کی تعیناتی سو فیصد میرٹ پر کی ہے۔ہمیں ہمیشہ رزلٹ اریئنٹڈ ہونا چاہئے۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب میںکہا کہ محکمہ صحت کے نظام کو مل جل کر ٹھیک کریں گے،ڈاکٹرز مسیحا ہیں جو انسانیت کی خدمت کرکے دنیا اور آخرت سنوار رہے ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹریننگ سے ان میں لیڈرشپ کوالٹی پیدا کی جارہی ہیں۔

ڈونرز ہماری تربیت کرکے ہماری ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ کپیسٹی بڑھا رہے ہیں-ہمیں انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا مزاج بدلنا ہوگا-انہوں نے برٹش ہائی کمیشن، ڈبلیو ایچ او دیگر پارٹنرزکا تکینکی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ، یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے ڈاکٹر ذیشان، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر احمد شفیق، ڈاکٹر سرتاج، ڈاکٹر جنید، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر سعید اختر اور ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایس آرز نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں