گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

دیہی علاقوں میں6سے 7 ، شہروں میں 3سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

جمعہ 17 مئی 2024 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا،دیہی علاقوں میں6سے 7 اور شہروں میں 3سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو کی بجلی کی طلب 4500 میگاواٹ سے تجاوزکرگئی ہے ، لیسکو کے پاس کوٹے میں 600 میگاواٹ کمی ہو گئی۔لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت نہیں سسٹم کا ایشو آرہا ہے، لوڈشیڈنگ کاشیڈول آئندہ دنوں میں جاری کیاجائے گا۔کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں