وزیر اعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ ،غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنیکی

طلبہ کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں ،زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ‘ شہباز شریف کی ہدایت جو زخمی طلبہ واپس آنا چاہتے ہیں ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے،حکومت اخراجات برداشت کرے گی‘ وزیر اعظم

ہفتہ 18 مئی 2024 14:39

وزیر اعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ ،غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنیکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ۔

پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاکید کی کہ طلبہ کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں،زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،جو زخمی طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلبہ کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی،کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں،اس صورتحال میں اپنے طلبہ کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ہماری حکومت کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں