وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ، جیسے وفاق کہے گا ویساکرے گا ‘ رانا ثنا اللہ خان

ہمیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کریں

ہفتہ 18 مئی 2024 14:39

وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ، جیسے وفاق کہے گا ویساکرے گا ‘ رانا ثنا اللہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ تیس مار خان ہے،علی امین گنڈا پور صرف ہوائی فائرنگ کررہا ہے اس نے کرنا کرانا کچھ نہیں ہے بلکہ تابعدار ی کرے گا،وفاقی حکومت جس طرح معاملات کو چلانا چاہے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ بالکل اسی طرح چلے گا۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماڈل ٹائون آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کریں ہم نے انہیں کب روکا ہے۔پی ٹی آئی کا شروع سے اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتے تھے کہ ہمارا ساتھ دیں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جب اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہ دیا تو میر جعفر اور میر صادق کہنے لگے، گھر میں ڈاکو آ گئے اور چوکیدار باہر کھڑا ہے ، پی ٹی آئی کا اصل جھگڑا یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام اور سیاست میں مداخلت کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سوال کہ بانی پی ٹی آئی کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں وہ ہشاش بشاش لگ رہے ہیں انہیں سب کچھ مل رہا ہے جس کی آپ نے بات کی تھی جس پر انہوں نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے کہ انہیں جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں