ملک میں دوبارہ افراتفری اور انتشار کی سیاست شروع کر کے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘ ہشام الٰہی ظہیر

ہے ،سود اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات حاصل کرکے آزاد اور خودمختار ریاست بنانے پر توجہ دی جائے‘ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

اتوار 19 مئی 2024 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاہے کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطین آزاد ریاست کے طور پر منظر عام پر آئے گا، پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ،حکومت کو چاہیے سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر مضبوط معاشی پالیسی تشکیل دے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ،غیر ملکی قرضوں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض کردیا ہے ،سود اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات حاصل کرکے آزاد اور خودمختار ریاست بنانے پر توجہ دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مر کز ی سیکر ٹریٹ میں آئے ہوئے مختلف جمعیت کے عہدیدران، عمائدین سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں دوبارہ افراتفری اور انتشار کی سیاست شروع کر کے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،عوام بھوک سے مر رہے ہیں ،حکومت بلا جواز سیاسی کارکنوں پر تشدد کا سلسلہ بند کرے اور پرامن حل نکالنے کی کوشش کرے۔

علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پاکستان 76 سالوں سے آمرانہ نظام، لبرل، سیکولر مافیا کی لپیٹ میں رہا ہے ،سیاستدانوں نے اسلام، جمہو ریت، ملک کو اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت سخت نقصان پہنچایا ہے۔ موجودہ حکومت کو کسان بھائیوں کی خوشحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں