ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ہیلی کاپٹرکو حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا
فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 10:23
(جاری ہے)
ایرانی صدر آذر بائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند کو قرار دیا گیا ہے، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی سے ملا ، پرواز کے آدھے گھنٹے بعد صدارتی ہیلی کاپٹر کا دیگر دو ہیلی کاپٹرز سے رابطہ منقطع ہوا۔ایرانی حکام کے مطابق کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔اس سے قبل ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد زندہ بچے مسافروں کا کوئی نشان نہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچ گئی ہیں۔19 مئی کی شام ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے علاقے آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرنے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی سمیت دیگر اہم حکام سوار تھے۔ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر کی تلاش کی گئی ، موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، آپریشن میں 6 صوبوں تہران، البورض، اردبیل، مشرقی آذربائیجان اور مغربی آذربائیجان سے امدادی ٹیمیں شامل ہیں ، ایرانی فوجی دستے اور ترکیہ کے ریسکیو اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔اسداران انقلاب نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔ترک میڈیا کے مطابق ترک ڈرون نے تپش موجود ہونےکا مقام ڈھونڈا جس کے بعد ترک حکام نے تپش کے مقام سے ایرانی حکام کو آگاہ کیا۔ترکیہ کی جانب سے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے خصوصی طور پر پہاڑوں میں ریسکیو آپریشن کرنے والی ٹیم بھیجی گئی، ترکیہ کی ٹیم 32 ریسکیو ماہرین پر مشتمل ہے، ترکیہ کی ریسکیو ٹیم نائٹ ویڑن آلات اور سہولتوں سے لیس ہے، 47 روسی ماہرین ہیلی کاپٹر کی کھوج پر مامور تھے۔عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے ڈرون نے ہیلی کاپٹر کا مقام ڈھونڈا جبکہ شدید دھند اور انتہائی خراب موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جماعت اسلامی کی پارٹی پالیسی ہے اب کسی الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن کے اعداد و شمار جاری کر دئیے
آئی ایل او کے زیر اہتمام جبری مشقت بارے صحافیوں کی رپورٹنگ صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
بجٹ عوامی مشکلات کے پیش نظر مرتب کیا جائے، ساجد نقوی
پاکستان کے مسائل کی اصل وجہ حکمرانوں کی کرپشن اور سودی نظام ہی: ضیاء الدین انصاری
پنجاب حکومت کسی ایم پی اے اور ایم این اے کو فنڈز نہیں دے رہی: عظمیٰ بخاری
مریم نوازشریف کا عوام کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعلی گرینڈ ہیلتھ پیکیج کا اعلان
ان کیلئے جو سمجھتے ہیں میں فٹ نہیں، ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام عمر اکمل کی تصویر وائرل ہوگئی
لیسکو نے موسم گرما کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سٹاف کا بندوبست کر لیا،لیسکو ترجمان
پیر اعجاز ہاشمی کا جے یو پی کی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ
بھارت کے ساتھ پاکستان کی پالیسی میں یکطرفہ تبدیلی تباہ کن اور قوم کیلئے نا قابل قبول ہے‘ پی ٹی آئی
اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سیکرٹری دفاع اور وزارت داخلہ سے جواب طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امریکا نے 9 مئی کیس میں ملوث خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا
-
بارش کے پانی کو قدرتی طور پر نکالنے کیلئے آبی گزرگاہوں کی بحالی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
-
اگرٹیکس لگانے کیلئے ایکٹ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ملے گا
-
کرکٹ ٹیم کی شکست: محسن نقوی کی وطن واپس آتے ہی مشاورت شروع، بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع
-
گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ دیکھا گیا ، تعداد 59لاکھ تک پہنچ گئی
-
گھوڑوں اونٹوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا
-
جاری مالی سال کے دوران آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازوں کے برعکس پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد بڑھی ہے. وفاقی وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو انسداد بجلی چوری مہم‘ بجلی چوروں کو سزائیں دینے، اوور بلنگ کے سدباب اور تقسیم کار کمپنیوں میں صارفین کی سہولت کے لیے موثر اور متحرک نظام قائم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس‘حالیہ دورہ چین کے بارے میں اعتماد لیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) ملک افضل کھوکھر کی ملاقات
-
ریفک وارڈنزکے چالانوں کے ٹارگٹ میں 100 فیصد اضافہ
-
غیرقانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف ایس ای سی پی کا کریک ڈاؤن جاری