ایرانی صدر کی شہادت ایران اور امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے‘خواجہ سلمان رفیق

پیر 20 مئی 2024 16:54

ایرانی صدر کی شہادت ایران اور امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے ایک تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کا گزشتہ ماہ تاریخی دورہ پاکستان ہوا تھا۔ ملاقات میں شہید ایرانی صدر کو انتہائی شفیق اور درد دل رکھنے والا پایا۔ ایرانی صدر کی شہادت ایران اور امت مسلمہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سوگواران اور ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں