سترہویں ترمیم کاخاتمہ،پی پی سے آج مذاکرات ہونگے،احسن اقبال

جمعرات 15 جنوری 2009 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔15جنوری 2009 ء) مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سترہویں ترمیم کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے مذاکرات آج ہونگے۔مسلم لیگ نواز سترہویں ترمیم کی منسوخی کا مسودہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حوالے کرے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں مسلم لیگ نواز کا وفد سترہویں ترمیم کی منسوخی کا مسودہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی کے سپرد کرے گا تاکہ ایوان میں لانے سے پہلے پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جاسکے۔احسن اقبال نے کہا کہ سترہویں ترمیم کی منسوخی کا مسودہ میثاق جمہوریت کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں