امریکی دفتر خارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹروڈو لاہور قونصلیٹ میں تعینات

چیف الزبتھ ٹروڈ امریکی قونصلیٹ میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے کام کریں گی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:54

امریکی دفتر خارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹروڈو لاہور قونصلیٹ میں تعینات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) امریکی دفترخارجہ کی سابق پریس چیف الزبتھ ٹرڈو کو امریکی قونصلیٹ لاہور میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اوباما دور حکومت میں 4 سال تک پریس چیف کا عہدہ سنبھالنے والی الزبتھ ٹرڈو کو لاہور تعینات کر دیا گیا امریکی قونصلیٹ میں وہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت کام کریں گی ، الزبتھ ٹرڈو مارک ٹونر کی غیرموجودگی میں بطور ترجمان دفترخارجہ کا بھی کام کرتی رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق الزبتھ ٹروڈو نے پاکستان میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور جلد پاکستان جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں