کوٹ ادو اور دیپالپور میں قبضہ مافیا سے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی زرعی اراضی واگزار کرالی گئی

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے بااثر قبضہ گروپ سے کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن، پولیس اور محکمہ مال نے کوٹ ادو اور دیپالپور میں قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے قبضہ مافیا سے مجموعی طور پر9 کروڑ سے زائد مالیت کی زرعی اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے راکھ ڈانڈے والا سے محکمہ جنگلات کا 39 کنال رقبہ واگزار کرا لیا جس کی مالیت سات کروڑ دو لاکھ روپے ہے۔

دیپالپور کے علاقے کلسن حمید سے دس ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا جس کی مالیت ایک کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ افضل خان کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ محکمہ مال کو قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں