5دسمبر کو این اے 133میں پیپلز پارٹی کی فتح کا سورج طلوع ہوگا ‘جمیل منج

پیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو اسلم گل کی جیت کا تحفہ پیش کرینگے ‘رہنما پیپلزپارٹی

بدھ 24 نومبر 2021 12:47

را ئے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راناجمیل منج نے کہا ہے کہ 5دسمبر کو این اے 133میں پیپلز پارٹی کی فتح کا سورج طلوع ہوگا ،پیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو اسلم گل کی جیت کا تحفہ پیش کرینگے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں دکھاوے کے منصوبہ جات سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ الٹا ن لیگی قیادت نے ان منصوبہ جات کی آڑ میں اپنی تجوریاں بھری،حلقہ این اے 133میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال سے ن لیگ کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔

پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر بڑی جماعتوں کی پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت سے پیپلز پارٹی واضح برتری سے کامیاب ہو گی ۔رانا جمیل منج نے مزید کہا کہ مہنگا ئی بیر وز گا ر ی اور بد امنی نے عوا م کو شدید پر یشا ن کر ر کھا ہے ہر چیز عوا م کی پہنچ سے دور ہو گی ہے امن واما ن کی مخد وش صو ر ت حا ل سے ہر فر د عد م تحفظ اور خو ف کا شکا ر ہے تحر یک ا نصا ف نے انتخا بی مہم کے دوران جتنے وعد ے کئے سب جھوٹ ثابت ہوئے عوا م کا کو ئی پر سان حا ل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکو مت سے ز یا دہ احسا س عوام ایک دوسر ے سے کر تے ہیں اور لو گ ا پنی مد د آ پ کے تحت مسا ئل کے حل میں کو شا ں ہیں جبکہ حکمرا ن لا پر واہی اور مجر ما نہ غفلت کی تما م حد یں عبور کرچکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں