عام انتخابات میں پولنگ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لیسکوکی خصوصی ٹیمیں تشکیل

منگل 17 جولائی 2018 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کی خصوصی ٹیمیں عام انتخابات 2018کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشنز پر بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہیں گی۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات لیسکو ہیڈ آفس میں جنرل الیکشنز کے حوالے سے ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی۔

چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹریبیوشن چوہدری محمد امین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات میں پولنگ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر تمام ایس ایز اور ایکسئینز اپنے اپنے سرکلز میںمانیٹرنگ کریں گے جبکہ الیکشن سے ایک دن قبل اور الیکشن کے دن 25جولائی بروز بدھ ایس ایز ، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فی الفور نمٹنے کے لیئے اپنے اپنے دفاتر میں موجود گی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

لیسکو کے فیلڈ دفاتر ایسے تمام دفاتر/کورٹس کو بجلی کی ترسیل سو فیصد یقینی بنائیں گے جو براہ راست انتخابی عمل کا حصہ ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹور مینجرز کو تمام ڈویژن کو اضافی ٹرانسفارمرز مہیا کرنے جبکہ کسی بھی ایمرجینسی سے بروقت نمٹنے کے لئے ٹرانسفارمر ٹرالیوں کی موجودگی اور کمپلینٹ دفاتر میںمٹیریل کے دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ تمام افسران اور عملہ اپنی دستیابی کو یقینی بنائیںتاکہ بجلی کے کسی بھی ہنگامی مسائل کو فی الفور حل کیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں