نواں کوٹ کے علاقے میں دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) نواں کوٹ کے علاقے میں دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیااور فرار ہو گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتحقیقات کا آغاز کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ کامران اور شانی دیرینہ دوست تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیاجس پر شانی نے کامران کو فائرنگ کرکے زخمی کردیااور اسے زخمی حالت میں سہیل نامی نوجوان کے گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ کامران کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس کے مطابق کامران اور شانی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں