مجلس اصلاح معاشرہ نے ملک بھر میں کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 2 اگست 2018 23:13

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) مجلس اصلاح معاشرہ نے ملک بھر میں کانفرنسز کا شیڈول جاری کردیا، 16اگست کو مظفرآباد،19اگست کو ضلع باغ آزادکشمیر،2ستمبرکو لاہورمیں تعلیم بالغاں کے فروغ اور معاشرہ میں تبدیلی نظام کے طریقہ کار کے لئے اصلاح معاشرہ کانفرنسزز منعقدکی جائیں گی ۔گزشتہ روزیہاںجامع مسجد طیبہ گلشن راوی لاہور میں درس قرآن بسلسلہ تعلیم بالغاں سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحمدعاصم مخدوم اورمولانامفتی شہبازعالم فاروقی نے کہاکہ مجلس اصلاح معاشرہ کے زیراہتمام مولاناصدیق اعوان کی زیرسرپرستی ملک بھرمیں تعلیم بالغاں کے فروغ اور معاشرہ میں تبدیلی نظام کے طریقہ کار کے لئے کوشاں ہے،مولاناڈاکٹر محمدصدیق اعوان کی کتاب تعلیم بالغان اور تبدیلی نظام کا طریقہ کار مسلمانوں کے لئے ایک روشنی کی مانندہے ہرمسلمان کے لئے اس کا مطالعہ ضروری ہے ،اور اس کتاب کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے،آئمہ مساجد اور خطباء اپنے دروس کے ذریعے مسلمانوں کو اس کتاب کی راہنمائی دیں۔

(جاری ہے)

مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ علماء منبرومحراب سے قرآن وسنت کے پیغام کو بیان کریں اور امت کی راہنمائی میں اپنا کردارادا کریں ،کفراور شرک کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں قرآن و سنت کی روشنی کو اجاگرکرنا انبیاء کی وراثت ہے ،علماء اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اسلام کے پیغام امن کو پھیلائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں