تحریک انصاف اپنے منشور پر ہر صورت عمل کرے گی،ایم شاہ زید خان

بدھ 8 اگست 2018 21:27

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے منشور پر ہر صورت عمل کرے گی، مخالفین اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے دھاندلی کا بے بنیاد واویلا بند کر دیں،قوم نے دیکھ لیا کہ کرپشن کرنے والے سب کردار اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھے ہو گئے، پاکستانی قوم نے عمران خان کو امید کی کرن سمجھتے ہوئے ووٹ دیئے ہیں، شکست خوردہ عناصر اب صبر کریں، 14اگست کو قوم دوہری خوشی منائے گی ایک طرف جشن آزادی کی خوشیاں حاصل ہوں گی تو دوسری طرف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے انشاء اللہ پوری قوم ان خوشیوں کے لمحات کا لطف اٹھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں