بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے‘ریلوے حکام کا اعلان

مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد کی خصوصی رعایت بھی دی جائیگی ‘ترجمان

پیر 13 اگست 2018 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق مفت سفر کی سہولت 22اور 23 اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی جس کیلئے 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لئے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد کی خصوصی رعایت دے گا ۔پاکستان ریلوے کی طرف سے کرایوں میں خصوصی ر عایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں