ملازمین کی تین چھٹیاں،پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 16 اگست 2018 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پنجاب حکومت نے بھی عیدالضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت کے تمام سرکاری ادارے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے سلسلے میں 21 اگست تا 23 اگست تک بند رہیں گے جبکہ غیر سرکاری طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے ملازمین کل بروز ہفتہ سے آئندہ اتوار تک پورے ہفتہ چھٹیاں کریں گے شہر سے پردسیوں کا انخلا بھی آج بروز جمعہ سے شروع ہو جائے گا بیشتر پردیسی عیدالضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں