محرم الحرام جلوس کے دوران ٹریفک کے بہترین انتظامات پر سینئر افسران کا ٹریفک پولیس کو خراج تحسین

بہترین ڈیوٹی پر متعدد وارڈنز میں فوری نقد انعام تقسیم کئے گئے،ٹیم مبین شہید شاباش کی مستحق ہے،سی ٹی او

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:12

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے بہترین ٹریفک اقدامات دیکھنے میں آئے،کسی بھی جگہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ پیش نہیںآیا۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سی ٹی او کی زیر نگرانی ایس پی ٹریفک سٹی آصف صدیق اور ایس پی ٹریفک صدرڈویڑن سردار محمد آصف کی نگرانی میں6ڈی ایس پیز،80انسپکٹرز،121پٹرولنگ آفیسرزاور1354ٹریفک وارڈنز نے مجموعی طور ڈیوٹی سرانجام دی۔

اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات وارڈنز اور لیڈی وارڈنز کو بھی ذوالجناح کے جلوس کے روٹ پر تعینات کیاگیا،جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روڈز کو ہر وقت ٹریفک کیلئے کلیئر رکھا گیا۔

(جاری ہے)

ذوالجناح کے جلوس کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی، موٹر سائیکل نہیں آنے دی گئی۔ ناصر باغ گراؤنڈ،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول،داتا دربار آئی ہسپتال،اڈا کراؤن پر پارکنگ کروائی گئی،ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھتے رہے۔

سٹی ٹریفک پولیس ریڈیوFM88.6 اورRasta Appسے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال کے بارے آگاہ کیا جا تا رہا۔بہترین ٹریفک انتظامات پر متعدد سینئرافسران کی طرف سے سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا۔جبکہ بہترین ڈیوٹی پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے 40ٹریفک وارڈنز میں انعامات تقسیم کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں