کچن گارڈننگ پروگرام‘بیجوں کی فراہمی 30اکتوبر تک جاری رہے گی

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت 8سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی 30اکتوبر تک جاری رہے گی اور مقررہ مدت تک مطلوبہ پیکٹس کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے عوام الناس کو اعلیٰ معیار ، بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل 8سبزیوں مولی ، گاجر، شلجم ، دھنیہ ، پالک ، میتھی، سلاد، سر سوں کے بیجوں کے 116گرام وزنی پیکٹس 50روپے کی رعائتی قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں اور یہ بیج کم از کم 5مرلہ کے پلاٹ میں سبزیوں کی کاشت کیلئے کافی ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ گھریلو سطح پر اگائی گئی سبزیاں انسانی صحت و تنددرستی کی ضامن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ سبزیاں ستمبر کے آخری ہفتہ اور اکتوبر میں کاشت کی جا سکتی ہیں تاہم اگر کچھ افراد اکتوبر میں سبزیوں کی کاشت مکمل نہ کر سکیں تو وہ نومبر کے آغاز میں بھی سبزیاں کاشت کر سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں