صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد نے ملاقات کی۔برٹش وفد کی سربراہی سر اسٹیوا سمتھ کررہے تھے۔اس ملاقات میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین، پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر ڈاکٹر معین اور بریٹش ہائی کمیشن پاکستان، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

بعدازاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور برٹش وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات سے ملاقات بھی کی۔برٹش وفد میں پروفیسر وینڈی الیگزینڈر، پیٹر کلاک، یاسمین پیٹر، میڈالائن انسیل، چرس بابئیر، ربیکا لینڈسی، سارہ پرویز، وردہ ڈار، حسن نثار و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور برٹش وفد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر برطانوی وفد اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں۔برطانیہ میں نظام تعلیم کا معیار بہت بلند ہے۔ برطانوی وفد کے دورے کا بنیادی مقصد طبی تعلیم کو فروع دینا اور باہمی تعاون ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نظام صحت کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح میں شامل کئے ہوئی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے پر برطانیہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طلباء و طالبات تک بین الاقوامی سطح کی تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ برطانوی وفد کے سربراہ سر اسٹیوا سمتھ نے کہاکہ پاکستان کی مہمان داری سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ بہترین ملاقات رہی۔ سر اسٹیوا سمتھ نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو نظام تعلیم میں بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں یہ ہمارا پہلا تعلیمی دورہ ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیاں دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں