پنجاب بھر میںآفات سے آگاہی کا قومی دن بطور ’’ نیشنل ریزیلیئنس ڈے ‘‘ منایا گیا

پیر 8 اکتوبر 2018 18:58

لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) پنجاب ،ریسکیو 1122 ، ضلعی انتظامیہ و دیگر صوبائی محکموں کے اشتراک سے سوموار کو8اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی یاد میںآفات سے آگاہی کا قومی دن بطور ’’ نیشنل ریزیلیئنس ڈے ‘‘ منایا گیا، اس ضمن میں پنجاب کے 36 اضلاع میں صبح آٹھ بجکر پچاس منٹ پر بیک وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی واکس کا بھی اہتمام کیا گیا، لاہور میں ناصر باغ سے ٹاؤن ہال تک واک کی قیادت ڈ ائریکٹرجنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راشد احمد خان نے کی،واک میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،ڈائریکٹرپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ڈائریکٹرجنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راشد احمد خان نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے صحت مند ، محفوظ اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل کے ویژن کو یقینی بنانے کیلئے عوام میں قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے، آگاہی مہمات چلائی جا رہی ہیں اور عوام کو ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، ڈائریکٹرجنر ل نے واک کے شرکاء کو بتایا کہ ا س سال آفات سے آگاہی کا قومی دن ’’تیار پاکستان ‘‘کے تھیم کے تحت منایا جا رہا ہے جس کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیداکرنا ہے تاکہ مشکل کی گھڑی میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ارلی وارننگ اینڈ ریسپانس سسٹم متعارف کروایا ہے،اس سسٹم کے تحت سیٹلائٹ کے ذریعے محکمہ موسمیات ، زراعت ، ریسکیو 1122اور پنجاب کے 20اضلاع جہاں سیلاب و دیگر قدرتی آفات کا خدشہ ہے کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کیلئے ڈیزاسٹر رسک رڈکشن پروگرام کو بھی متعارف کروا یا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آفات سے آگاہی کے متعلق کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانڈ ٹریننگ پروگرام (کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی بدولت لوگوں کو قدرتی آفات سے آگاہی کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے جو کہ آفات سے بچنے کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے،سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مانیٹرکرنے کیلئے جدید خطوط پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کسی بھی ناگہانی صورتحال کے دوران دور دراز علاقوں میں خدمات فراہم کرنے کیلئے موبائل کمیونیکیشن سروس متعارف کروائی گئی ہے، ڈائریکٹر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد نے 8اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے نمٹنے کیلئے بہترین لائحہ عمل اختیار کیا جارہا ہے، آخر میں انہوں نے 2005ء کے زلزلہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور محکمہ کی جانب سے مستقبل میں ایسے حادثات پر قابو اور ان کی تباہ کاریوں سے بحالی کی یقین دہانی کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں