لاہور، ایل ڈی اے عملے نے سبزہ زار میں کروڑں روپے مالیت کی31کنال اراضی واگزار کروالی

ایل ڈی اے کے ملکیتی 55پلاٹوں پر قائم ناجائز تعمیرات مسمار کر کے ان پر غیر قانونی قبضہ ختم کر دیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے گزشتہ روزڈی بلاک سبزہ زار میں آپریشن کر کے لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی کروڑں روپے مالیت کے 55پلاٹ واگزار کر والئے۔

آپریشن کے دوران پانچ مختلف جگہوں پر واقع مجموعی طور پر 31کنال اراضی وگزار کروالی گئی جس پر 7مرلے ‘12مرلے اور ایک کنال رقبے کے پلاٹ بنائے گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہاہے کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہوروزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کے مطابق تجاوازت کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں بہتری لائے گئی۔آپریشن کے موقع پر متعلقہ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں