لاہور،پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی جیلوں کی تعمیر کا منصوبہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈراپ کر دیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی جیلوں کی تعمیر کا منصوبہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈراپ کر دیا ہے۔ جس کی وجہ پنجاب حکومت کا شدید مالی بحران بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں موجودہ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں 6 نئی جلیں تعمیر کرنا تھیں لیکن محکمہ خزانہ پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کو فنڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے باعث پنجاب حکومت کو نئی جیلوں کے قیام کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں