صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کی 2 صوبائی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب( کل )ہو گا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:43

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب کل اتوار کو ہو گا۔ پی پی 165 میں سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی چھوڑی گئی نشست پر ضمنی الیکشن ہو گا۔ قومی اسمبلی کی این اے 131 وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چھوڑی گئی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

شہر کے دو قومی اور دو صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں تمام تر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق و قواعد پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے ، 881پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ سامان ریٹرننگ افسر کے دفتر سے فراہم کر دیا گیا ہے،153حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نادر ہال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں