بجٹ 2018-19 میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے‘میاں خالد محمود

پنجاب حکومت نے موجودہ مالی بحران کے باوجودعوام دوست، ٹیکس فری اورمثالی بجٹ پیش کیا ہے‘صوبائی وزیر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر میاں خالد محمودنے پنجاب بجٹ2018-19 پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی بحران کے باوجود عوام دوست، ٹیکس فری اورمثالیبجٹ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2018-19 میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں حقیقی معنوں میں ترقی لائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے ہماری حکومت کی عملی تر جیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ بجٹ 2018-19میں گزشتہ ادوار کی مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے منفی اثرات کو زائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔گزشتہ دورہ حکومت میں میگاپراجیکٹس کے نام پر ایسے منصوبے تشکیل دیئے گئے جن کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود سے زیادہ ذاتی خود نمائی تھی۔ وزیرِ اعظم کا 100 روزہ اصلاحی پروگرام صوبے کی ترقیاتی منصوبہ بندی کا مرکز ہے۔ 100روزہ پلان گورننس میں بہتری ،مضبوط فیڈریشن،معاشی استحکام ، زرعی ترقی ،آبی وسائل کے تحفظ کا پیش خیمہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام دوست اور فلاحی بجٹ پیش کرنے پر پنجاب کابینہ اور وزیرِاعلی سردار عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں