کلین اور گرین پاکستان ہمارا منشور ہے، جسکی تکمیل کیلئے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘اعجاز عالم

نئے پاکستان میں اقلیتوںکو ملازمتوںسمیت ہر شعبہ میں کوٹہ کے مطابق حصہ ملے گا‘صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کسی عوامی حکومت نے اتنا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قبضہ مافیا سے ابتک اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروائی ہے درحقیقت تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے مینڈیٹ کو بھی بالا ئے طاق رکھ کر بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا ہے ،کلین اور گرین پاکستان ہمارا منشور ہے، جسکی تکمیل کیلئے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے گزشتہ شب بستی عیسائیاں عید گاہ روڈ سرگودھا میں مسیحی ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ء چوہد ری محمد اقبال ،جنرل کونسلر ز رحمت مسیح،ڈیوڈ شاد ،طارق مسیح اور چوہدری طارق سہوترا کے علاوہ اقلیتی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

اعجاز عالم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور لوٹ مار کے سبب ملک اربوںڈالر کا مقروض ہو چکا ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے ان عیاشیوں اور بد عنوانیوں کے سامنے بند باندھ دیا ہے، جس کے ثمرات عوام تک آئندہ چھ ماہ میں پہنچنا شروع ہو جائیںگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت اور تعلیم معیاری سہولتوںکی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ماضی کی حکومتوں نے ان مسائل پر توجہ دینے کی بجائے غیر ضرور ی منصوبوں پر عوام کا پیسہ اڑایا۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ ماضی ؛میں صحت پر بجٹ کاصرف08 فیصد خرچ کیا جاتاتھا جبکہ موجودہ حکومت نے سا ل 2018-19کیلئے اس بجٹ کو بڑھا کر14 فیصد کر دیا ہے ۔

اسی طرح پی ٹی آئی کی ؛حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام کے رائج کیلئے پالیسی مرتب کر رہی ہی, وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا سالانہ بجٹ ایک ارب ایک کروڑ روپے سے کم کر کے صرف نو لاکھ روپے کر دیا گیاہے۔ اسی طرح صوبائی حکومت 06سوارب روپے کے غیر ترقیاتی بجٹ کو دو سو پچاس ارب پر لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن ،رشوت اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان سے محبت کرتے ہیںاور عوام کو ظلم کی سیاہ رات سے آزادی دلانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی کا مطلب ہمیں اپنے رویوں اور اداروںمیں تبدیلی لانا ہے ۔تقریب میں پی ایم ایل این کے مقامی اقلیتی راہنماپرویز شالی نے سینکڑوں ساتھیو ں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز مسیح نے یو پی چرچ نوری گیٹ پر منعقدہ مسیحی کنونشن میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت اقلیتوںکے مسائل کو ترجیح بنیادوںپر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنی ٹیم کو واضح گائیڈ لائن فراہم کی ہے ،نئے پاکستان میں اقلیتوںکو ملازمتوںسمیت ہر شعبہ میں کوٹہ کے مطابق حصہ ملے گا۔ان کی عبادت گاہوں اور قبرستانو ں کی حفاظت اور رہائشی آبادیوںمیں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں