وزیر اوقاف کا حضرت پیر ابراہیم شاہ بخاری کے 52ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب میں شرکت

صوفیاء کرام نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فروغ دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے حضرت پیر ابراہیم شاہ بخاری کے 52ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ، میاں محمدابوبکر سجادہ نشین شرقپور شریف اور دیگر شخصیات نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی ۔ قبل ازیں جناب وزیر اوقاف نے دربار شریف پر چادر پوشی کی اور سجادہ نشین شرقپورشریف نے ملکی ترقی واستحکام کے لیے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں