لاہور، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 60 کنال زرعی رقبہ پر کاشت کی جانے والی سبزیاں تلف کر دیں

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) صوبائی دارلحکومت میں شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 60 کنال زرعی رقبہ پر کاشت کی جانے والی سبزیاں تلف کر دیں، سبزیاں تلف کرنے کے موقع پر زمینداروں کی مداخلت کے باعث پولیس کی نفری بلوانی پڑی، بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں60 کنال اراضی پر مشتمل رقبہ پر علاقہ میں موجود ڈسپوزل سٹیشن کے زھریلا پانی استعمال کیا جا رہا ہے اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو کھیتوں میں مولی، گاجر ، چوکندر اور کریلے کی فصل کاشت کی گئی تھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جب فصلوں کو تلف کرنا شروع کیا تو وہاں پر موجود کاشتکاروں نے شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پولیس کو طلب کرنا پڑا، فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایم ڈی واسا کو ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پرکیورمنٹ زوہیب اختر کو انکوائری آفیسر تعینات کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کو 7 یوم کے اندر مکمل کر کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کا عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں