بنی مہربانؐ سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کیا جائے ‘ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی لاہور کی ماہ ربیع الاول میں 20 روزہ -"ختم نبوتؐ-" مہم30نومبر تک جاری رہے گی‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 12 نومبر 2018 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ بنی مہربان ؐ سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کیا جائے اور بحیثت مسلمان آپ سرکارؐ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اسی میں دنیا اورآخرت کی کامیابی ہے ۔ جماعت اسلامی لاہور کی ماہ ربیع الاول میں 20 روزہ -" ختم نبوت ؐ-"مہم 30 نومبر تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران شہر بھر میں محفلیں ، کانفرنسز ، سکولز کی سطح پر ختم نبوت ؐ کے حوالے سے بچوں میں تقریری مقابلہ جات کروائیں جائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں شہریان لاہور میں ہینڈبل تقسیم کیے جائیں گے ،شہر بھر کی مساجد میں علماء کرام کے ذریعے ختم نبوت ؐکے اعنوان سے خطابات ہوں گے ، مساجد کے باہر دستخطی مہم چلائی جائے گی اور 25 نومبر کو ختم البینین ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے سابقہ ججز ،ملک کے نامور صحافی و علم دانش ،سابقہ برو کریٹس، دینی ، سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچے شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے ماہ ربیع الاول میں جاری جماعت اسلامی لاہور کی ختم نبوت مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت مہم میں قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیوں سے قوم خصوصاًً نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے گا۔ مولانا مودودی ؒ کی مسئلہ قادیانیت پر پر لکھی گئی کتاب دوبارہ پرنٹنگ ہو کر اہل علم دانش اور موثر افراد میں ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ؐپوری اُمت اور تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ، آپ ؐ کی تعلیمات نے پوری دنیا کو امن ، سکون اورمحبت وانصاف کا راستہ دیکھایا ہے ۔ آپ ؐ پر ایمان کا تقاضہ ہے کہ آپ ؐ کی مکمل اطاعت کی جائے ، آپ کی سیرت پر عمل کیا جائے اسی سے ملک میں امن و امان کی فضاء قائم اور ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو ں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں