شیر افضل مروت کے روایتی جملے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا

تقریب میں نوجوان نے بتایا کہ اس کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ سافٹ ویئر کے مطابق شیر افضل مروت کو ذیابیطیس کا مرض نہیں ہے جس پرشیر افضل مروت نے اپنی روایتی جملہ دہرا دیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 4 مئی 2024 14:15

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی 2024 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت کے روایتی جملے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا ،طلباءنے قہقہے لگانے شروع کر دئیے ،رہنماءپی ٹی آئی کافی دیر ماحول سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ شیر افضل مروت کے اس جملے پر یا تو ”میرا ذیابیطیس وڑ گیا ہے“ یا پھر” آپ کا سافٹ وئیر وڑ گیا ہے“ہال میں نعرے بازی اور تالیاں گونجتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کو ایک تقریب کے دوران طلباءکی جانب سے ان کے اپنے ایجاد کردہ سافٹ وئیر کے بارے بتایا جا رہا تھا۔طلبا کا کہنا تھاکہ ایسا سافٹ ویئر بنایا ہے جو تصویر دیکھ کر کسی شخص کے ذیابطیس کے مریض ہونے یا نہ ہونے کی تشخیص کردیتا ہے جو مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتا ہے۔ طالب علم کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے اس سافٹ ویئر کی مدد سے انسان کی تصویر دیکھ کر یہ پتا چل سکے گا کہ اس شخص کو ذیابیطیس کا مرض لاحق ہے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

نوجوان طالب علم کا کہنا تھا کہ سافٹ وئیر چند سیکنڈز میں شوگر کے ٹیسٹ کے نتائج بتا دے گا۔اسی دوران نوجوان نے ہال میں نعرہ بلند کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو آپ کو ذیابیطیس کا مرض لاحق نہیں ہے اور آپ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔نوجوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے سافٹ ویئر کے مطابق 90فیصد تک آپ میں شوگر کی علامت موجود نہیں ہیں اس بات پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا لیکن اگلے ہی لمحے رہنماءپی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت نے ہال میں انکشاف کیا کہ انہیں گزشتہ 12سال سے شوگر کا مرض لاحق ہے اور وہ اس کے علاج کیلئے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی جا چکے ہیںلیکن مجھ آج پتہ چلا ہے کہ ذیابیطیس کا مرض نہیں ہے ۔

شیر افضل مروت کی اس بات پر ہال میں موجود طلباءنے قہقہے لگانے شروع کر دئیے۔اس کے ساتھ ہی شیر افضل مروت نے اپنا روایتی جملہ دہراتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے یا تو ”میرا ذیابیطیس وڑ گیا ہے“ یا پھر” آپ کا سافٹ وئیر وڑ گیا ہے“۔جس پر ہال ایک بار پھر تالیوں سے گونج اٹھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں