لاہور ایئرپورٹ سے امریکی ڈالر ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 15 نومبر 2018 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 70 ہزار امریکی ڈالر ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر گلفام حیدر کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے تہران جانے والی پرواز کے مسافر گلفام حیدر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اے ایس ایف اہلکاروں نے بیگ کے خفیہ خانوں سے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

مسا فر گلفام حیدر اے ایس ایف کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکا جس پر اسے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا، کسٹم حکام نے مسافر کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے اسے کسٹم ہاس منتقل کردیا۔واضح رہے قوانین کے مطابق ایک فرد کو صرف 10 ہزار امریکی ڈالر لے جانے کی اجازت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں