پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کو متفقہ طور پر نیا خزانچی منتخب کرلیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 23:10

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کو متفقہ طور پر نیا خزانچی منتخب کرلیا گیا۔پی ٹی ٹی ایف کے صدر سید محمد سبطین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب، کے پی کے ، سندھ کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پی ٹی ٹی ایف کے خزانچی توقیر مہاجرکے استعفیٰ سے خالی ہونیوالی نشست پر اتفاق رائے سے سلیمان مہدی کا ا نتخاب کیا گیا جو فنڈز کے حصول میں فیڈریشن کی معاونت کریں گے۔ اجلاس میں اگلے برس کیلئے ایونٹس کے کیلنڈر کو بھی حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق نیشنل جونیئر و سینئر چیمپئن شپ لاہور جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں چھ ماسٹرز کپ کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سے تین پنجاب، دو سندھ اور ایک کے پی کے میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آج سے شروع ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت اور ٹیبل ٹینس کی سابق قومی کھلاڑی یاسمین راشد ہوں گی۔نیشنل چیمپئن شپ کیلئے عرفان اللہ کوآرگنائزنگ سیکرٹری صبا وارث کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ سلیم شیخ کو ٹورنامنٹ ریفری مقررکیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں