جھگیاں ناگرہ میںآپریشن ‘ ایل ڈی اے نے سبزہ زار سکیم کی ایک ارب روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی

منگل 11 دسمبر 2018 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی زیر نگرانی جھگیاں ناگرہ کے علاقے میں آپریشن کر کے سبزہ زار سکیم کی ایک ارب روپے مالیت کی30کنال سے زائد اراضی خطرناک اور با اثر افراد کے ناجائز قبضے سے واگزار کروالی۔

سبزہ زار سکیم کے بلاک سی میں شامل 30کنال سے زیادہ اراضی پر بااثر لوگوں نے قبضہ کر کے غیر قانونی طور پرحویلی ‘ مکانات اور دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں-ِسکیم پلان کے تحت یہاں 30سے زیادہ رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھی- آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی ایل ڈی اے کے عملے کے ہمراہ تھی-آپریشن سے پہلے بعض مقامی افراد کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے احکامات بھی جاری کئے تھی-ایل ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے نتیجے میں 75فیصد سے زیادہ رقبے کا قبضہ واگزارکروا لیا جبکہ باقی جگہ حکم امتناعی کے باعث خالی نہ کروائی جا سکی -ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہاہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کی پالیسی زیر و ٹالرنس ہے۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جارہی ہے۔آپریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو عثمان غنی نے ذاتی طور پر آپریشن کی قیادت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں