لارڈمیئر کرنل (ر) مبشر کی ٹائون ہال میں بزرگ پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

بدھ 12 دسمبر 2018 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) لارڈمیئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر نے دفتر ٹائون ہال میں بزرگ پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائی ۔ انہوں نے بزرگ پنشنرز کے مسائل سنے اور اُن کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس او ٹو میئر میاں وحید الزمان، ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا، میونسپل آفیسر یوسف سندھو، ڈائریکٹر آڈٹ عامر سلیم ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ہدایت کی کہ نئے اور پرانے پنشنرز کا مسئلہ ایک ہفتہ کے اندر حل کیا جائے او کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پنشنرز کے مسائل حل کے کیلئے تمام افسران اپنے دروازے کھلے رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں